واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کے تحت اب پیغامات کو پہلے سے تیار کرکے ان کی تاریخ اور وقت مقرر کیا جاسکے گا۔ شیڈول میسج (Scheduled Messages) نامی اس فیچر کے ذریعہ مقررہ وقت پر پیغام خودکار طور پر متعلقہ شخص یا گروپ کو پہنچ جائے گا۔ اس سہولت کے ذریعہ
صارفین سالگرہ کی مبارکباد، تہواروں کے پیغامات اور اہم اطلاعات پہلے سے شیڈول کرسکیں گے۔ مقررہ وقت پر پیغام بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین پیغام بھیجنے سے قبل اسے تبدیل یا منسوخ بھی کرسکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہے اور اسے مرحلہ وار متعارف کرانے کی اطلاعات ہیں۔