the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ دعویٰ ان کی بہن عظمہ خانم نے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر عمران خان پر ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں اور انہیں کمرے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

 

عظمہ خانم کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے دوران بتایا کہ انہیں اڈیالہ جیل میں بدسلوکی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ سب کچھ پاکستان آرمی چیف کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو تنہائی کی



قید (solitary confinement) میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کو بیرونی دنیا تک کسی قسم کی رسائی حاصل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت اہل خانہ تک رسائی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جب کہ قانونی ملاقاتیں بھی محدود کردی گئی ہیں۔ عمران خان کی بہنوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہونے والے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔


عمران خان کے گھر والوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کی صحت یا جان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری پاکستان آرمی چیف عاصم منیر اور موجودہ وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.