: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مغربی بنگال (29 اپریل 2026) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے، جہاں صبح سے ہی بڑی تعداد میں ووٹر پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ تاہم کئی مقامات پر تشدد اور جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔چاپڑا، شانتی پور اور بھانگر میں معمولی جھڑپیں ہوئیں جبکہ اینٹلی میں بی جے پی امیدوار اور پولنگ عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ نادیہ کے چاپڑا میں بی جے پی ایجنٹ
پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہاوڑہ میں ای وی ایم خراب ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ شانتی پور میں بی جے پی کے کیمپ آفس کو نقصان پہنچنے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی نے ووٹ ڈال کر عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی اپیل کی اور بی جے پی کو سخت شکست دینے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے مرکزی فورسز اور مبصرین پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے منصفانہ انتخاب پر سوال اٹھایا۔