نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کہا ہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈیا الائنس کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی، جس میں عوامی مسائل کو ایک ساتھ اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں مسٹر گاندھی پر ایک حج کے تبصرے پر بھی بات کی گئی، میٹنگ میں سرحدوں کی حفاظت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ
حکومت ملکی سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ آج میں نے پارلیمنٹ میں کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکار جن کھر گے جی کی موجودگی میں انڈیا الائنس کے فلور لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کی ، ہم ساتھ مل کر عوام کے حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایوان میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔