سری نگر 6 مئی (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کا موثر جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا : ' پاکستان سے آئے دہشت گردوں نے یہاں
26 لوگوں کی جانیں لیں ۔
موصوف سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: یہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملہ ہے ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے ۔