the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
بھوپال، 31 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خواتین کی طاقت اور بہادری کی کئی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے اس موڑ پر ہے جہاں ہمیں سلامتی، طاقت اور ثقافت کے ہر سطح پر کام کرنا ہے اور خواتین اور بیٹیاں اس کام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 
مسٹر مودی نے یہاں لوک ما تادیوی اہلیا بائی ہو لکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہیلا شکتی کرن مہا سمیلن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور



ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر و شنودت شرما بھی موجود تھے۔ 
مسٹر مودی نے کہا، "ہندوستان تاریخ کے اس موڑ پر ہے ، جہاں ہمیں سیکورٹی، طاقت اور ثقافت کے ہر سطح پر کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنی محنت کو بڑھانا ہو گا۔ اس میں ہماری ماتر شکتی، بیٹی۔ بہنوں کا کردار بہت بڑا ہے۔ دیوی اہلیا بائی، رانی لکشمی بائی، رانی در گاوتی، رانی کملا پتی، رانی اونتی بائی لودھی، ساوتری بائی پھولے اور دیگر عظیم خواتین کے نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے نام اور کام ہمیں فخر سے بھر دیتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.