: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر جمعہ کو اپنے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کوششوں سے ہی ہماچل پردیش کا قیام عمل میں آیا اور اسی نے ہماچل کو ترقی کی راہ پر لانے کا کام کیا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم ریاست کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش قدرتی حسن اور مذہبی روایات کی علامت ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہماچل پردیش ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے
گا۔ ریاست کے یوم تاسیس پر ہماچل پردیش کے تمام لوگوں کو میری نیک خواہشات۔
ہماچل پردیش کے لوگوں کو یاد دلاتے ہوئے کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیاکہ یہ کانگریس حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ہماچل پردیش 2015 تک فی کس آمدنی میں ملک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ تعلیم یافتہ ہماچل پردیش کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے کانگریس نے ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائم کی۔