: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/23نومبر(ایجنسی) رام مندر کو لیکر سیاست تیز ہوگئی ہے، اس درمیان شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد توڑ دی تھی، تو قانون بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ راشٹرپتی بھون سے لیکر اترپردیش تک بی جے پی کی سرکار ہے، راجیہ سبھا میں بھی کئی ایسے ممبر ہے تو رام مندر تعمیر کی حمایت میں ہے، جو ممبر
اسکی مخالفت کریں گے انکا ملک میں گھومنا مشکل ہو جائے گا.
سنجے راوت نے کہا کہ پی ایم مودی چاہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، وہ چاہے تو رام مندر ضرور بناے گا، شیو سینا ممبر نے کہا ، ' بی جے پی کو 4 سال دئے لیکن ان 4 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ اب زیادہ انتظار نہیں کریںگے۔ اب حکومت قانون لائے اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرے"۔