the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید کیسوں سے بچنے کے لئے، کیا لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گوہانہ/حصار، 18 اکتوبر (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر آج بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک میں سب سے زیادہ مدت تک حکومت کی لیکن اس نے ملک کے کسانوں کو ان کے حق کا پانی دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے لیکن ان کی حکومت نے اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا ہےمسٹر مودی نے ہریانہ میں سونی پت ضلع کے گوہانہ اور حصار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اسمبلی کےامیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کسانوں کو پانی نہیں ملتا تھا لیکن حکومتیں کچھ نہیں کرتی تھیںانہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت ہریانہ اور ملک کے ہر گھر اور کھیت تک پانی پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں اس نے اب ملک کے حق کا جو پانی ندیوں کے ذریعہ سے پاکستان جارہا ہے اسے روکنے کے لئے تیاری کرلی ہےانہوں نے کہا کہ ’’یہ مودی ہے جو ٹھان لیتا ہے تو پورا کرکے رہتا ہے۔ پاکستان میں بہہ کر جارہا پانی جلد ہی روکیں گے اور ملک کے کسانوں کے کھیتوں تک پہنچائیں گےاور اس کے لئے حکومت اگلے پانچ برسوں میں تقریبا 5ء3 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ ہماری ماؤں اور بہنوں اور کسانوں کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ ہماری کوشش یہ یقینی بنانے کی ہے کہ کسانوں کو صرف موسم پر انحصار نہیں کرنا پڑے اور ان کے کھیتوں کومعقول پانی ملے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.