نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھر گے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ووٹ چوری کر کے اقتدار میں ہیں، انہیں اپنی سیٹیں چھوڑ دینی چاہیے بہار میں ووٹ چوری اور ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے
احاطے میں ممبران پارلیمنٹ کے احتجاج میں شامل ہونے کے بعد مسٹر کھر گے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور مسٹر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوروں کو تخت چھوڑ دینا چاہئے ۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ووٹ چوروں، تخت چھوڑ دو ، انڈیا اتحاد کا آج ایک بار پھر پارلیمنٹ میں احتجاج۔