the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،23جون (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے اور اب دنیا کے نئے نئے ملکوں میں ہمارے متعدد مصنوعات پہلی بار برآمد کئے جارہےہیں۔
مسٹر مودی نے آج یہاں وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ



سالوں میں ہندوستان نے مسلسل اپنا برآمدات بڑھانے کے ساتھ ہی اس سے جڑے اہداف کو حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ برآمدات بڑھانے کےلئے بہتر پالیسیوں اور عوامل کو آسان بنانے کے ساتھ ہی پیداوار کو نئے بازار میں پیش کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت کی ہر وزارت اور محکمہ ،برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔خارجہ ،زراعت یا کامرس کی وزارت ہو یا چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی وزارت ،سبھی ایک مشترکہ اہداف کےلئے اجتماعی کوشش کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.