ذرائع:
پارلیمنٹ اجلاس میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب شور شرابے اور سیاسی تناؤ کے دوران کندھے کے درد سے پریشان کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کی مدد کے لیے راہول گاندھی آگئے اور احترام کے ساتھ ان
کے کندھے کی مالش کرنے لگے، اسی دوران پرینکا گاندھی بھی پاس کھڑی رہنمائی کرتی دکھائی دیں، یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے تبصرہ کیا کہ آج راہول نے سیاست نہیں بلکہ فزیو تھراپی دکھا دی اور کانگریس میں لیڈر نہیں بلکہ فیملی ٹچ نظر آیا۔