: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 10 جون (ذرائع) کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور نیوز چینلوں پر شان رسالت میں گستاخی کو لیکر خوب خبر چل رہی ہے ایسے میں آج یعنی جمعہ کے روز شہر حیدرآباد میں بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد کے باہر زبردست احتجاج منظم کیا گیا۔
بتادیں کہ بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نپور شرما اور نوین جندل نے ٹی وی پر مباحث
کے دوران حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔ اسکے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک اور ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور احتجاج شروع ہوگیا-
اور 10 جون بعد نماز جمعہ ہزاروں مسلمانوں نے مکہ مسجد کے باہر ان دونوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرنے مطالبہ کیا۔