the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
ذرائع:

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کی مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مہاراشٹرا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن یعنی ایف ڈی اے نے تینوں اداکاروں کو وِمل الائچی کے اشتہار کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ایف ڈی اے کا الزام ہے کہ وِمل الائچی کا اشتہار دراصل ممنوعہ وِمل پان مسالہ کی بالواسطہ تشہیر ہوسکتا ہے۔ اسی بنیاد پر محکمہ نے تینوں اداکاروں سے اشتہار میں ان کے کردار اور برانڈ سے تعلق کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق وِمل الائچی کا اشتہار وِمل پان مسالہ برانڈ سے تعلق قائم کرتا ہے، جبکہ پان مسالہ اور گٹکھے،



خصوصاً تمباکو یا نکوٹین والی مصنوعات کے خلاف ریاست میں کارروائی تیز کی جارہی ہے۔اسی کارروائی کے تحت ممنوعہ مصنوعات کی تجارت سے وابستہ نیٹ ورکس کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر مہاراشٹرا کے منظم جرائم کے خلاف قانون کے تحت بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ تینوں اداکاروں کو ان کے متعلقہ پتوں پر نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ اجے دیوگن کو جوہو میں ان کی رہائش گاہ، شاہ رخ خان کو باندرہ میں واقع ’منت‘ اور ٹائیگر شراف کو ان کی پروڈکشن کمپنی کے ذریعے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تاہم، اب تک شاہ رخ خان، اجے دیوگن یا ٹائیگر شراف کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تینوں اداکار ایف ڈی اے کے نوٹس کا کیا جواب دیتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.