: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبو، 13مئی (یو این آئی) سری لنکا کے نئے مقررہ کردہ وزیراعظم اور یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے لیڈر رانل وکرم سنگھ نے جمعہ کو وزیراعظم کے دفتر میں چارج سنبھال لیا پہلے بھی پانچ بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے مسٹر وکرم سنگھے نے سری لنکا کی قیادت کرنے کے لئے جمعرات کو چھٹی بار عہدہ کا حلف لیا۔ اس وقت سری لنکا ایک بے مثال اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کررہا ہے اخبار ڈیلی مرر نے
اطلاع دی کہ مسٹر وکرم سنگھے نے آج صبح وزیراعظم کے دفتر میں چار ج سنبھال لیا۔ و صدر گوتبایا راج پکشے کے بھائی مہندر راج پکشے کے نو مئی کو عہدہ سے ہٹنے کے بعد وزیراعظم کی کرسی خالی ہوگئی تھی۔
مسٹر وکرم سنگھے نے 1993سے 1994، 2001سے 2004، 2015سے 2015(سو دن)، 2015سے 2018اور 2018سے 2019تک سری لنکا کے وزیراعظم کے طورپر خدمات انجام دیں۔ وہ 1994سے یو این پی کے لیڈر ہیں اور 1994سے 2001اور 2004سے 2015تک اپوزیشن کے لیڈر رہے۔