the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بھارت چین کے خلاف امریکہ پر بھروسہ کرسکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے جذبے کی تعریف کی ہے جس نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ خود ہی شمشان گھاٹ تک پہنچایا۔
مسٹر نائیڈو نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب کو اس ڈاکٹر کی فرض شناسی سے تحریک لینی چاہئے۔ مرنے والے کے جنازے کو انفیکشن کے خوف سے گاڑی کے ڈرائیور نے لے جانے سے انکار کردیا تھا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’میں تلنگانہ کے پیڈاپلی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام کی ستائش کرتا ہوں جو کورونا سے متاثر شخص کی لاش احترام کے ساتھ ٹریکٹر چلاکر خود ہی آخری رسوم کے لئے لے گئے.... چونکہ ڈرائیور نے کرونا کے خوف جنازہ لے جانے سے منع کردیا تھا‘‘۔
نائب صدر نے ڈاکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر شری رام کی حساسیت کا جذبہ ’شیئر اینڈ کیئر‘ کی ہندوستانی سناتن روایت کی ایک بہترین مثال ہے۔ امید کرتا ہوں کہ دیگر شہری بھی آپ سے تحریک لیں گے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ڈاکٹر خود ٹریکٹر چلا رہے ہیں ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.