the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پاکستان کا نام لئے بغیر منگل کو کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں سمیت سبھی ممالک کے ساتھ پرامن اور بقائے باہم پر یقین رکھتا ہے اور نہ کسی ملک کے اندرونی معاملوں میں دخل دیتا ہے اور نہ ہی اپنے معاملوں میں کسی کی مداخلت کی اجازت دیتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں فرانس کے معاشی معاملوں کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر اور سینیٹ صوفی پرائمس کی قیادت میں فرانسیسی ممبران پارلیمنٹ کے اعلی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔
دونوں ممالک مل کر امن اور استحکام کے پیش رو کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے دنیا میں امن اور بقائے باہم قائم کرنے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان قریبی تعاون کی بھی اپیل کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپکے خیال میں کشمیر بہت جلد معمول پر آجائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.