ذرائع:
معروف اداکار ستیش شاہ جو مشہور کامیڈی سیریل "سارابھائی ورسس سارابھائی" کے لیے جانے جاتے تھے، 74 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ستیش شاہ کے قریبی دوست اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اشوک پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، یہ انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، وہ نہایت خوش مزاج
اور پرجوش شخصیت کے مالک تھے۔ ستیش شاہ 25 جون 1951 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک نمایاں نام تھے۔ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے بے شمار یادگار کردار نبھائے، خصوصاً اپنے مزاحیہ انداز سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے "جانے بھی دو یارو", "مالا مال", "ہیرو ہیرالال", "میں ہوں نا" اور "کل ہو نہ ہو" جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔