ذرائع:
معروف اداکار پریم چوپڑا، جو حال ہی میں 92 برس کے ہوئے، ممبئی کے لیلاؤتی اسپتال میں داخل ہیں۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ وہ معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال گئے تھے، تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں وائرل انفیکشن اور عمر سے متعلق کچھ پیچیدگیوں کے باعث داخل کیا گیا۔ پریم چوپڑا دل کے مریض ہیں اور ان کا علاج کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نیتن گوکھلے کی
نگرانی میں جاری ہے۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ وہ آئی سی یو میں نہیں بلکہ عام وارڈ میں ہیں اور تین سے چار دن میں صحتیاب ہو کر گھر واپس جا سکتے ہیں۔ ان کے داماد اور اداکار شرمن جوشی نے بھی مداحوں کو یقین دلایا کہ پریم چوپڑا بالکل ٹھیک ہیں اور صرف چند ٹیسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کیے گئے۔ پریم چوپڑا کو آخری بار 2023 کی فلم اینمل میں دیکھا گیا تھا۔ مداح ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔