the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،7جقلائی (یواین آئی) شہنشاہ جذبات اور ہندوستانی فلمی دنیا کے سب سے قدآور فن جارہا کوہ نور محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کو آج شام یہاں جوہو مسلم قبرستان میں سرکاری اعزاز سے سپرد خاک کردیا گیا ،ان کا بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے انتقال ہوگیا تھا۔98سالہ اداکار نے فلم صنعت پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ان کے دور اور بعد کے اداکاروں نے ہمیشہ اعتراف کیا کہ دلیپ ک۔سر کی اداکاری سے انہوں نے سیکھا ہے۔
مضافاتی علاقے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں زیر علاج دلیپ کمار کو ایک۔ایمبولنس سے جس میں ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی تھیں ،باندرہ پالی کی رہائش گاہ لایا گیا جہاں بڑی تعداد میں نا کے شیدائی جمع تھے۔جبکہ



مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے،ان کے بیٹے ادیتیہ ٹھاکرے ،این سی پی لیڈرشردپوار،وزیرنواب ملک،اداکار شاہ رخ خان،سلمان خان،شاہ رخ،رنبیرکپور،کرن۔جوہر،ودیابالن،جانی لیور،انوپم کھیراور امیتابھ بچن کے ساتھ ابھیشیک بچن بھی قبرستان پہنچے۔انہیں اندر بھی جانے دیاگیا،فلم ساز سبھاش گھئی اور ان کی اہلیہ بھی شریک ہوئے۔قبرستان میں رشتہ داروں کے ساتھ انتہائی قریبی لوگوں کو جانے دیا گیا۔سائرہ بانو بھی قبرستان سے متصل مسجد کے احاطہ میں موجودرہیں،ان کے آنسو نہیں رک رہے ےھے۔ جسد خاکی کو بنگلہ۔پر۔ہی ترنگے میں باندھ دیا گیا ۔اس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور رشتہ داروں اور دیگر کے دیدار کے لیے رکھا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.