ذرائع:
بی آر ایس قائد وینکٹ رمنا ریڈی نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی داؤس میں بیٹھ کر ہدایات دے رہے ہیں اور انہی احکامات پر اپوزیشن قایدین کو آدھی رات نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ معاملے پر عوام کو معلومات دینا ان کا آئینی حق ہے اور وہ نوٹسوں سے خوفزدہ نہیں ہوں
گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ تفتیش پر اثر انداز ہونے والا کوئی بیان دیا اور نہ ہی کسی کی کردار کشی کی۔ انھوں نے کہا کہ بے قصور سیاسی قائدین کو نوٹس دے کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بی آر ایس قائد نے کانگریس حکومت پر مختلف وعدے پورے نہ کرنے، مبینہ گھوٹالوں اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ آئندہ بلدی انتخابات میں کانگریس کو شکست دی جائے گی۔