: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ/8نومبر(ایجنسی) امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران یمن میں باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، جنہیں یمنی باغی سعودی عرب پر حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جولائی میں یمنی حوثی باغیوں نے ایران سے حاصل کردہ
میزائل سعودی عرب پر داغے تھے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنائے اور قراردادوں کی خلاف ورزی کی ذمہ داری تہران پر عاید کرے۔
امریکی سفیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جولائی میں 'قیام' نامی ایک میزائل یمن سے سعودی عرب پر داغا گیا۔ اس نوعیت کا میزائل یمن میں جاری کشمکش سے قبل وہاں نہیں تھا۔