: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئ دہلی/25ستمبر(ایجنسی) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس Jim Mattis آج پیر کے روز دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے۔ وہ اس دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت
حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دورے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور ہندوستان اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔