: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،27مارچ(ایجنسی)مشہور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں محترمہ ماتونڈکر کے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار سنجے نروپم اور ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیوڑا بھی موجود تھے۔ محترمہ ماتونڈکر نے کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے سے پہلے پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ارمیلا نے کہا، فعال سیاست میں یہ میرا پہلا قدم ہے، میں سیاست میں گلمیر کی وجہ سے نہیں آئی ہوں، میں نظریہ کی وجہ سے کانگریس میں آئی ہوں، آج اظہار کی آزادی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں، بے روزگاری کافی بڑھ گئی ہے.