حیدرآباد 6 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) مجلس چیرٹیز ایجوکیشنل اینڈ ریلیف ٹرسٹ نے تعلیمی خدمات کے بیس سال مکمل کر لیے، گزشتہ دو دہائیوں سے ٹرسٹ مستحق طلبہ میں ایجوکیشن کٹس، گائیڈ سیٹس، دسویں جماعت کے طلبہ کی امتحانی فیس کی ادائیگی اور سالارِ ملت آل اِن ون ماڈل پیپر کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، فی الحال 91 اردو میڈیم ہائی اسکولوں کے طلبہ ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ حیدرآباد و
سکندرآباد کے آٹھ اسمبلی حلقے چندرائن گٹہ، چارمینار، بہادرپورہ، یاقوت پورہ، ملک پیٹ، کاروان، نامپلی اور گوشہ محل اس پروگرام کے تحت شامل ہیں، دریں اثنا دارالسلام میں سالارِ ملت ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم بھی عمل میں آئی جس میں صدر AIMIM و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے طلبہ سے خطاب کیا، سال 2005 سے 2025 تک تعلیمی اسکیموں پر 9,60,40,223 روپے خرچ کیے گئے اور مجموعی طور پر 3,70,693 طلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔