: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول سروسز امتحان 2025 کے نتائج جمعہ 6 مارچ 2026 کو جاری کئے گئے، جن میں کل 958 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس فہرست میں 53 مسلم امیدواروں نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹاپ 100 میں چار مسلم امیدواروں نے جگہ بنائی ہے جن میں اے آر راجہ
موہ الدین (7 واں رینک)، افرا شمس انصاری (24 واں رینک)، نبیہ پرویز (29 واں رینک) اور حسن خان (95 واں رینک) شامل ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سال 2024 کے امتحان میں صرف 26 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے