: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سول سروسز امتحان 2025 کے حتمی نتائج آج جاری کر دئیے گئے۔ کمیشن نے مختلف خدمات کے لیے مجموعی طور پر 958 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ اس امتحان میں انوج اگنی ہوتری نے آل انڈیا میں پہلی رینک حاصل کی۔ جنرل، او بی سی، ای ڈبلیو ایس، ایس سی اور ایس ٹی زمروں سے تعلق رکھنے والے کل 958 امیدواروں کو حتمی فہرست میں جگہ ملی ہے۔اس امتحان کا ابتدائی مرحلہ 25 مئی 2025 کو
منعقد ہوا تھا جبکہ اگست 2025 میں مین امتحان لیا گیا۔ بعد ازاں 27 فروری تک ہونے والے پرسنالٹی ٹیسٹ کی بنیاد پر آج فائنل میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔ امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ 100 امیدواروں میں 4 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ اے آر رضا محی الدین نے 7ویں رینک، افرہ شمس انصاری نے 24ویں رینک، نابینہ پرویز نے 29ویں رینک جبکہ حسن خان نے 95ویں رینک حاصل کی۔