نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) بہار میں انتخابی کمیشن کی ووٹر لسٹ پر خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف متحد اپوزیشن نے بدھ کو مسلسل دوسرے دن راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے دو اجلاسوں کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی مانسون اجلاس کا آج تیسر ا دن ہے اور بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں
کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا میں گزشتہ دودنوں سے کوئی قانون سازی کا کام نہیں ہو سکا ہے۔
پریزائڈنگ ڈپٹی چیر مین بھونیشور کلیتا نے دوپہر 2 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر سر بانند سونو وال سے کہا کہ وہ جہازرانی کیر یج آف کار گو بائی سی بل 2025 کو بحث اور منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں۔