the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 25 اکتوبر(یو این آئی) ہریانہ میں بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے نو دیگر ممبران اسمبلی کی حمایت مل گئی ہے اور سنیچر کو پارٹی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی پہلی میٹنگ کے بعد گورنر سے ملکر حکومت ساز ی کا دعوی پیش کرے گیاس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے جن نائک جنتا پارٹی کے سربراہ دشینت چوٹالا کو ریاست میں حکومت بنانے کے لئے حمایت دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن مسٹر چوٹالہ نے ابھی تک اپنے پتے نہیں کھولے ہیں کہ وہ کس پارٹی کو حمایت دیں گےبی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ہریانہ کے انچارج انل جین نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل گیار ہ بجے چنڈی گڑھ میں بی جے پی کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں لیجس لیچر پارٹی کے رہنما کا انتخاب ہوگا اور ا سکے بعد ہم گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کریں گےانہوں نے مزید بتایا کہ لیجس لیچر پارٹی کی میٹنگ میں جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مرکزی مشاہد کے طور پر حصہ لیں گےذرائع کے مطابق منوہر لال کھٹر کے ہی



لیڈر منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔ بی جے پی کو اب تک نو دیگر ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط مل چکا ہے۔ جن میں سات آزاد ممبران اسمبلی کے علاوہ ہریانہ لوک ہت پارتی کے گوپال کانڈا اور انڈین نیشنل لوک دل کے ابھئے چوٹالہ شامل ہیں۔
دریں اثنا بی جے پی کی قومی نائب صدر اوما بھارتی نے عصمت دری اور قتل کے ملزم گوپال کانڈا کی حمایت لئے جانے پر سخت اعتراض کرکے سیاسی ہلچل مچادی ہے۔ انہوں نے پارٹی کو وارننگ دی کہ وہ اقتدار کے لئے اپنی اخلاقی بنیاد کو نہ بھولے اور بے داغ لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے۔ دوسری طرف کانگریس مہیلا دل کی سربراہ سشمیتا دیو نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر بی جے پی کے اس قدم کی سخت مذمت کی ہے۔
اس سے پہلے ہریانہ کے رخصت پزیر وزیر اعلی مسٹر کھٹر نے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کا دعوی کرنے سے پہلے آج پارٹی کے کارگذار صدر جگت پرکاش نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کل دیر رات پارٹی صدر امت شاہ اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کرکے ہریانہ میں حکومت سازی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.