ذرائع:
وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار لال بہاری یادو نے اساتذہ کی ایم ایل سی نشست برقرار رکھتے ہوئے بی جے پی کے پرمود مشرا کو تقریباً 4,900 ووٹوں سے شکست دی۔ آگرہ اساتذہ کی نشست پر بھی سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر آکاش اگروال کامیاب
ہوئے، جبکہ جھانسی گریجویٹ نشست بھی پارٹی کے حصے میں آئی۔ اتر پردیش کی 11 ایم ایل سی نشستوں میں اب تک اعلان کردہ 8 نتائج میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتی ہیں۔ باقی 3 نشستوں پر گنتی جاری تھی، جن میں 2 پر سماج وادی پارٹی اور ایک پر بی جے پی کو برتری حاصل تھی۔ وارانسی اور لکھنؤ کی گریجویٹ نشستوں پر بھی سماج وادی پارٹی آگے تھی۔