the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سروهي، 06 دسمبر (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے خواتین کی حفاظت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسکو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے مسٹر كووند نے آج ابو روڑ میں برہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقد کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ'خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہےپاسکو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے قصورواروں کو رحم کی درخواست دائر کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔اس طرح کا آئین میں ایک قانون ہے جس پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔
پاسکو ایکٹ کے تحت ملزمان کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام پارلیمنٹ کا



ہے۔
انہوں نے خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی شرح خواندگی کم ہے، لیکن بیٹیوں کی تعلیم کے لئے کام ہو رہا ہے۔ راجستھان کے بانسواڑا جیسے قبائلی ضلع میں ہر ایک ہزار بیٹوں پر 1003 بیٹیاں پیدا ہونے کی بات سے فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے جن دھن یوجنا کے تحت 52 فیصد اکاؤنٹ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ میں 78 خواتین رہنما کا ہونا فخر کی بات ہے۔مسٹر كووند نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کی ذمہ داری پورے سماج کی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر كووند کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کی آبروریزی کے بعد جلا کر مارنے اور اناؤ میں عصمت دری متاثرہ کو دن دہاڑے جلانے کے واقعہ سے ملک میں غصہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.