: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں۔۔۔۔ہندوستا ن میں بدعنوانی اور ناانصافی کیلئے جدو جہد کرنے
والے معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے تریپورہ میں ولادمیر لینن کا مجسمہ منہدم کرنے کی کارروائی کو اقتدار کے نشے میں انجام دی جانے والی کارروائی قراردیا۔واضح رہے کہ تریپورہ میں لینن کا مجسمہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے محض48گھنٹے بعد منہدم کیا گیا ۔ انا ہزارے نے کہا کہ مجسمہ توڑنا ٹھیک نہیں ۔ مجسمے پاگل پن کی وجہ نہیں بلکہ ان کے کارناموں کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں۔ جن کے مجسمے تعمیر کئے جاتے ہیں ان کی خدمات معاشرے کیلئے مثالی ہوتی ہیں۔