: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ/17اکتوبر(ایجنسی) اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر 23اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں ان پناہ گزینوں اور انہیں پناہ دینے والے بنگلہ دیش کو یہ پیغام دیں کہ پوری دنیا ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اقوام متحدہ کی تین اکائیوں نے کانفرنس سے پہلے کل یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا،"ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتےہیں
کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کی پریشانیوں،ان کی منتقلی کو روکنے کے لئے اور ایسے حالات بنانے کےلئے کوشش کریں جس میں پناہ گزینوں کی صحیح سلامت واپسی یقینی ہوسکے۔ منتقلی کرنے والوں کےلئے بین الاقوامی تنظیم (او سی ایس اے)کے ڈائریکٹر جنرل ولیم لیسی سونگ اقوام متحدہ پناہ گزین ہائی کمیشن فلپو گراندی اور انسانی امور کے کوآرڈینیشن دفتر نے بیان میں کہا کہ پناہ گزین خوراک،پینے کے پانی اور دوا جیسی ضروری چیزوں کےلئے پوری طرح انسانی امداد پر منحصر ہیں۔