: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ، 19 جولائی (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے ایٹمی جنگ کے مادی اثرات اور سماجی نتائج کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کا آزادانہ سائنسی پینل مقرر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ اس 21 رکنی
پینل کی تشکیل ایسے عالمی ماحول کے رد عمل میں کی گئی ہے جس میں ایٹمی جنگ کا خطرہ سرد جنگ کے بعد کسی بھی وقت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے پینل کو ایٹمی جنگ کے بعد کے ایام ، ہفتوں اور دہائیوں میں مقامی، علاقائی اور سیاروں کی سطح پر مرتب ہونے والے نتائج کا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔