: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن/6ڈسمبر(ایجنسی) عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی قاتلانہ حملے کی سازش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ شدت پسندوں کی طرف سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بم حملے
کے بعد افراتفری پھیلانے اور افراتفری کے دوران وزیراعظم کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور داخلی سلامتی کا انٹیلی جنس ادارہ گذشتہ چند ہفتوں سے اس مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ قبل ازیں تھریسا کے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ گذشتہ بارہ ماہ کے دوران وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں۔