the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
انڈونیشیا/2اکتوبر(ایجنسی) امریکی جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق منگل کی صبح انڈونیشیا کے جنوب میں جزیرہ سومبا کے مقابل یکے بعد دیگرے دو زلزلے آئے۔

امریکی ادارے نے بتایا ہے کہ پہلا زلزلہ سومبا جزیرے سے 40 کلو میٹر کی دوری پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی۔ جزیرہ سومبا کی آبادی 7.5 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور یہ سولاویسی کے جزیرے سے 1600 کلو میٹر دور ہے۔ سولاویسی میں جمعے کے روز خوف ناک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.5 تھی ،،، زلزلے کے بعد وہاں سونامی طوفان نے تباہی مچا دی۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">منگل کی صبح پہلے زلزلے کے تقریبا 15 منٹ بعد اسی علاقے میں دوسرا زلزلہ آیا۔ اس مرتبہ زلزلے کی شدّت ریکٹر اسکیل پر 6 رہی اور اس کا مرکز 30 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔


فوری طور پر کسی جانی یا مادی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز سولاویسی جزیرے میں آنے والے خوف ناک زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 844 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 59 ہزار کے قریب بے گھر ہوئے۔ اس قدرتی آفت کے بعد انڈونیشیا کی حکومت نے عالمی برادری سے مدد طلب کر لی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.