the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بھارت چین کے خلاف امریکہ پر بھروسہ کرسکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اورنگ آباد، 13 جولائی ( یواین آئی) مہاراشٹرا میں مراٹھواڑہ کے سات اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے کم از کم 453 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وبا سے 12 افراد کی موت ہو گئی ۔ ضلع انتظامیہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
مختلف ضلع صدر دفاتر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد کورونا سے سب سے زائد متاثرہ ضلع ہے۔ ضلع میں اتوار دیر رات تک کورونا کے 248 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع جالنہ میں 52 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی ، ناندیڑ میں 44 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، پربھنی میں 46 نئے کیسز ، لاتور میں 41 نئے کیسز اور ایک کی موت ، عثمان آباد میں تین افراد کی موت اور بیڑ میں پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بیڑ ، عثمان آباد ، پربھنی ، ناندیڑ اور اورنگ آباد میں پہلے کی طرح کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.