: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امپھال، یکم مارچ (یو این آئی) منی پور اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں پیر کو 85.45فیصد پولنگ ہوئی ریاستی الیکٹورل افسران نے یہ اطلاع دی انتخابی افسر نے بتایا کہ مغربی امپھال میں سب سے زیادہ 90.13فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اس کے بعد منی پور میں 88.70فیصد، مشرقی امپھال میں 84.25فیصد، کنگ
کوپکی میں 83.38فیصد اور چوراچاند پور میں 77.38فیصد پولنگ ہوئی۔
ریاست میں پہلے مرحلہ کے لئے 38سیٹوں پر پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی اب پانچ مارچ کو دوسرے مرحلہ کی پولنگ ہوگی۔
انتخابی افسران نے کہاکہ ای وی ایم مشینیں اسٹرانگ روم میں رکھی گئی ہیں اور تین سطحی حفاظتی انتظامات کرکے میشنوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔