: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی/9اکتوبر(ایجنسی) امریکا اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی بیشتر ویزا سروسز معطل کر دی ہیں۔
واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے کہا کہ اسے مشن اور عملے کی سلامتی کے لیے امریکی حکومت کے عزم کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
ادھر ترکی نے اتوار کے روز ایک بیان میں
کہا ہے کہ اس نے امریکیوں کے لیے اپنی ویزا سروسز معطل کردی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدام کا جواب ہے۔
اس سے پہلے تُرک حکام نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گذشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے مبینہ سرغنہ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔ امریکی حکومت نے اس اقدام کو بے بنیاد اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔