تلنگانہ 14 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں مسافروں کے لئے دستیاب 2,800 ڈیزل بسوں کو مرحلہ وار طریقہ سے الکڑک بسوں سے تبدیل کیاجائے۔کارپوریشن پہلے ہی ریاست میں خواتین کے لئے مفت بس سفر کی
سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئئے کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔کارپوریشن اس پروگرام کو مرحلہ وار طریقہ سے انجام دے گا اور آئندہ دو سالوں یعنی 2027 تک یہ تمام 2,800 ڈیزل بسیں شہر کی سڑکوں سے غائب ہو جائیں گی اور ان کی جگہ الکٹرک بسیں لے لیں گی۔