تلنگانہ 7 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے محکمۂ تعلیم نے پبلک امتحانات کی فیس جمع کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ محکمہ کے مطابق تتکال طریقہ کے تحت ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ فیس 21 سے 27 جنوری کے درمیان ادا کی
جا سکتی ہے۔محکمہ نے ہدایت دی ہے کہ طلبہ مقررہ تاریخوں میں اپنی فیس اسکول کے ہیڈماسٹر کے پاس جمع کریں۔ ہیڈماسٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ 28 جنوری تک چالان کے ذریعہ فیس جمع کریں اور 29 جنوری تک آن لائن تفصیلات درج کریں۔محکمۂ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہی آخری موقع ہے۔