واشنگٹن، 23 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاملات کر نا نہایت مشکل ثابت ہوا
ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلا جواز مقدمے اور دیگر عوامل نے امریکہ کے ساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا ہے، جو کہ بالکل نا قابل قبول ہے۔