واشنگٹن، 28 جون (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو بہت بھیانک اور ذلت آمیز موت سے بچایا اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے سے روک دیا۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میں نے علی خامنہ ای کو انتہائی ذلت آمیز انجام سے بچایا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا: شکر یہ صدر ٹرمپ انہوں نے خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر رد عمل دیتے
ہوئے لکھا کہ یہ کیسا ر ہنما ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے؟ ایک مذہبی رہنما کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ کے آخری مرحلے میں اسرائیل نے ایک بڑی فضائی کارروائی کے لیے طیارے روانہ کیے تھے جو براہ راست تہران جارہے تھے ، لیکن ان کی درخواست پر انہیں واپس بلا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حملہ ہوتا تو تباہی کا بہت بڑا خدشہ تھا، اور ہزاروں ایرانی مارے جا سکتے تھے۔