the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تلنگانہ حکومت کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران جی ایچ ایم سی کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس ، بجلی کا بل ، واٹر بل کیلئے تین ماہ کی چھوٹ دینا چاہئے؟

بلکل دینا چاہیے
ہاں
نہیں
واشنگٹن یکم جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے کنبہ کے اراکین کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہروں کے درمیان ایک گھنٹے کے لئے زیرزمین بنکر میں لے جایا گیا تھا۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے افسران نے میڈیا کو دی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسٹرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا برون کو جمعہ کے روز ایک زیرزمین بنکر میں تقریباًایک گھنٹہ تک رکھا گیا تھا۔
افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت ہوجانے کے خلاف احتجاج میں جمعہ کی علی الصبح مظاہرین کی بڑی تعداد وہائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئی تھی اور ہفتہ کی رات تک وہیں موجود رہی۔مظاہرے کے دوران بھڑکے تشددمیں خفیہ سروس کے 60 سے زائد افسران اور ایجنٹ زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر اتوارسے کام پرآنے سے باز رہنے کوکہا گیا تھا۔
دوسری جانب نیشنل گارڈز کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.