ذرائع:
حیدرآباد کے گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں پولیس یادگارشہیداں تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر حاضر ہوئے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اپنے خطاب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاہے کہ پولیس
امن و امان قائم رکھنے کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر رہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نے شہیدپولیس ملازمین کے خاندانوں کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں نظام آباد میں ہلاک کانسٹیبل پرمود کے خاندان کو ایک کروڑ روپے 300 گز زمین اور ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ پولیس شہداکے خاندانوں کو رہائش کے لئے پلاٹ بھی دیئے جا رہے ہیں۔