ذرائع:
راجندر نگر کے آرام گھر چوراہے پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیویٹ ٹریولز بسوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ سَنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ نے اچانک تلاشی مہم شروع کی۔ حکام کا
کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹریولز مافیا مسافروں کا استحصال کر رہا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔مہم کے دوران حیدرآباد سے کیرالہ، بنگلورو، تمل ناڈو، پانڈیچیری اور آندھرا پردیش جانے والی بسوں کی سخت جانچ کی گئی۔ جانچ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ بسوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔