ذرائع:
وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے ہجوم سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 8 جنوری سے حیدرآباد-وجے واڑہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے پیشگی انتظامات کی
ہدایت دی گئی ہے۔وزیر نے کہا کہ ہجوم کے دنوں میں لین بند کرنے والے کام معطل رکھے جائیں گے، تمام لائنس ٹریفک کے لیے دستیاب رہیں گی، اہم مقامات پر اضافی ٹریفک پولیس تعینات کی جائے گی اور واضح سائن بورڈز کے ساتھ ہائی ویزیبلٹی بیریکیڈس نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرے گی تاکہ عوام سنکرانتی کے موقع پر اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ طریقے سے مکمل کر سکیں۔