تلنگانہ 24 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڈ نے ناراض ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے پارٹی نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔ جیون ریڈی نے کہا کہ 2023 کے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے انہیں
کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے یہ فیصلہ کارکنوں کے مشورے پر ہی لیا۔ ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڈ نے کہا کہ ہم اس امید کے ساتھ ان سے ملنے آئے ہیں کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ مہیش کمار گوڑ کے جانے کے بعد جیون ریڈی نے کہا کہ کل کا اجلاس معمول کے مطابق جاری رہے گا۔