: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ (RGIC) اسٹیڈیم جسے اپل اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، کل انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میچ حیدرآباد بمقابلہ ممبئی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں 2800 پولیس اہلکاروں اور 360 سی سی کیمروں کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات
ہوں گے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹیڈیم میں لیپ ٹاپ، بینرز، قلم اور ہیلمٹ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
اسی پسمنظر میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TSRTC) نے (IPL) کے میچوں کے لیے 60 خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی بسیں 27 مارچ اور 5 اپریل کو شام 6 بجے سے 11:30 بجے کے درمیان 24 روٹس پر چلیں گی۔