the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امراوتی، 13اکتوبر (ایجنسی) آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائڈو نے تتلی طوفان سے شری کاکلم اور وجے نگرام اضلاع میں ہوئی زبردست تباہی کی تلافی کے لئے مرکز ی حکومت سے 1200کروڑ روپے عبوری مدد اور 2800کروڑ کی مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط کی کاپی سنیچر کو یہاں میڈیا کو جاری کی۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کو تتلی طوفان سے 2800کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ مرکزی حکومت ریاست کے لئے امدادی رقم جاری کرے۔
وزیراعلی نے وزیراعظم سے 1200کروڑ کی عبوری امدادی رقم فوری طورپر جاری کرنے کی اپیل کی۔



مسٹر نائیڈو نے کہاکہ تتلی طوفان سے املاک، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر متعلقہ شعبووں کو ملاکر ریاست کو تقریباََ 2800کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ باغبانی کو 1000کروڑ، زراعت کو 800کروڑ، محکمہ بجلی کو 500کروڑ ، آر اینڈ بی اور پنچایت راج کو 100-100کروڑ ، آبپاشی اور آر ڈبلیو ایس محکمہ کو 100-100کروڑ اور ماہی گیری شعبہ کو 50کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے خط میں کہا کہ ریاستی حکومت نے جنگی پیمانہ پر بچاو اور راحت کام شروع کردیا ہے اور وہ خود شری کاکلم ضلع میں کیمپ لگاکر اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعلی نے کہاکہ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ دل کھول کر اور بلاتاخیر امدادی رقم منظور کرے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.